33

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

پولیس نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پوری تیاری کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے سامنے آتے ہی پولیس نے پوزیشنیں سنبھال لیں اور پھر شیر افضل مروت کو حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے دوران شیر افضل مروت کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور روانگی سے قبل ان کی گاڑی قبضے میں لے لی۔

پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر پارلیمنٹ ہاؤس سے باآسانی روانہ ہوگئے۔ شیر افضل مروت کو پولیس گھسیٹ کر لے گئی۔ ان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مروت کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا اس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ریڈ زون میں داخلے اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

ریڈ زون کو ڈی چوک، نادرا چوک، سرینا اور میریٹ سے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

فی الحال، مارگلہ روڈ ریڈ زون سے داخلے اور باہر نکلنے کا واحد کھلا راستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں